بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

شفقت حسین کی سزائے موت کامعاملہ،سپریم کورٹ نے تردید کردی

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شفقت حسین کی سزائے موت کامعاملہ،سپریم کورٹ نے تردید کردی،سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس ناصر الملک نے شفقت حسین کی سزائے موت پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ گزشتہ روز چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ اس دوران مجرم کے وکیل ڈاکٹر طارق نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو آج پھانسی دی جانی تھی تاہم انہیں اخبارات کے ذریعے معلوم ہوا کہ اس کی سزا پر عمل روک دیا گیا ہے جس پرجسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے کہ شفقت حسین کی پھانسی روکنے کے حوالے سے عدالت نے کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا۔عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ (آج) بدھ تک معلوم کیا جائے درخواست گزارزندہ ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ شفقت حسین کو 2004 میں 7 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی،سانحہ پشاور کے بعد اس کا نام اس فہرست میں شامل تھا جنھیں سب سے پہلے پھانسی دی جانی تھی تاہم شفقت کی پھانسی 4 مرتبہ ملتوی ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…