بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیوں گیا،عمران خان نے حقیقت بتادی

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخاب سے پہلے عام انتخابات ہو جائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو تفصیلات فراہم کردی ہیں، تحریک انصاف نے گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تمام ثبوت جوڈیشل کمیشن میں اپنے وکیل کو دیئے ہوئے ہیں، انہیں پتا ہے کہ کون سے شواہد کب سامنے لانے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے تک انہیں قومی اسمبلی نہیں جانا تھا لیکن یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کے بلائے گئے مشترکہ اجلاس میں جانا پڑا اوراب جوڈیشل کمیشن نے پارلیمنٹ کو جائز قرار دیا تب ہی قومی اسمبلی جائیں گے تاہم امید ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخاب سے قبل عام انتخابات ہو جائیں گے۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہمیں وہاں بھی پذیرائی مل رہی ہے جہاں 2013 کے انتخابات میں نہیں ملی تھی، جس کی مثال منڈی بہاوالدین میں قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب ہے۔ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد گڈے گڈی کا کھیل ہے، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانا آسان کام نہیں تھا لیکن ہم دوبارہ انتخابات کرانے کے لئے بھی تیارہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…