بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پانی کی کمی ترقی پذیر ممالک کا اہم ترین مسئلہ ہے،نواز شریف

datetime 9  جون‬‮  2015
Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif addressing the inaugural session of International Conference on the Implementation of the International Decade for Action "Water for Life," 2005-15, in Dushanbe, Tajikistan on June 9, 2015.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پانی کی کمی ترقی پذیر ممالک کا اہم ترین مسئلہ ہے،پانی کے موثر اقدامات کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے،ماحولیات کی بقا کے لیے پانی اہم عنصر ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی سے چیلنجز میں اضافہ ہو رہاہے ۔منگل کے روزوزیراعظم محمد نواز شریف تاجکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچے جہاں تاجکستان کے نائب وزیر اعظم داولا تالی سیدوف نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف اورخارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس ”واٹر فار لائف“ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،2025 ءتک دنیا کی دو تہائی آبادی پانی کی کمی کا شکار ہوگی، انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی ترقی پذیر ممالک کا اہم ترین مسئلہ ہے،عالمی سطح پر پانی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے،2025 ءمیںپانی کی طلب میں40 فیصد اضافہ ہو جائےگا،پانی کے موثر اقدامات کے لئے تمام ممالک کو ملکر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے، وزیراعظم نواز شریف نے ماحولیات کی بقا کے لیے پانی کو اہم عنصر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی سے چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پانی ماحولیات کی بقا کے لیے اہم عنصر ہے اور پانی سے متعلق اہداف کے حصول میں یہ کانفرنس مددگار ثابت ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی سے چیلنجز بڑھ رہے ہیں اور عالمی سطح پر بھی پانی کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھئے:اظالم شوہر نے اپنی ہی بیوی کو پکا ڈالا

مستقبل میں پانی کی کمی کا تدارک ایک بڑا چیلنج ہے اور ہمیں پانی کے مو¿ثر استعمال پر اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔انھوں نے پانی کے ذخائر کے لیے تاجک صدر کے اقدامات کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں کروڑوں افراد کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں جبکہ غربت کے خاتمے، تونائی بحران اور صاف ماحول کے لیے پانی بہت اہمیت کا حامل ہے۔کانفرنس میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سمیت دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے حوالے سے بین الاسرحدی تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے،ماضی میں پانی کے ایجنڈے پر تاجکستان کے صدر رحمن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںجنہوں نے پانی کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں،پانی ماحولیات کی بقاءکیلئے اہم ترین عنصر ہے ابھی بھی دنیا کوبیشتر آبادی کو پانی میسر نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…