اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کے 24 حلقوں میں سے 19 کے غیرسرکاری نتائج آگئے ، مسلم لیگ ن نے تیرہ نشستوں میں میدان مار لیا ، مجلس وحدت مسلمین نے دو ، تحریک انصاف ، جے یو آئی ، پی ٹی پی کو ایک ، ایک سیٹ ملی ، سابق حکمران پیپلزپارٹی خالی ہاتھ ہی رہ گئی۔پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعلیٰ مہدی شاہ کو شکست ہوئی جبکہ سابق وزراء بھی ہار سے دوچار ہوئے جن میں سابقہ وزیر خزانہ علی اختر ، سابقہ وزیر زراعت شیخ نثار حسین ، سابق وزیر زکوٰة نصیر خان اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ آفتاب حیدر شامل ہیں۔ حلقہ 1 گلگت سے ن لیگ کے امیدوار جعفر اللہ ، حلقہ 2 سے ن لیگ کے ضلعی صدر حافظ حفیظ الرحمٰن ، حلقہ 3 سے ن لیگ کے ڈاکٹر اقبال ، حلقہ4 ہنزہ نگر سے اسلامی تحریک کے محمد علی ، حلقہ 5 ہنزہ نگر سے مجلس وحدت مسلمین کے رضوان علی ، حلقہ 6 ہنزہ نگر سے ن لیگ کے میر غضنفر علی ، حلقہ 8 سکردو سے ایم ڈبلیو ایم کے کاچو امتیاز حیدر ، حلقہ 9 سکردو سے مسلم لیگ ن کے حاجی فدا محمد ناشاد ، حلقہ 11 سکردو سے ن لیگ کے اقبال حسن ، حلقہ 13 استور سے ن لیگ کے فرمان علی ، حلقہ 14 استور سے ن لیگ کے برکت جمیل ، حلقہ 15 دیامر سے جے یو آئی ف کے حاجی شاہ بیگ ، حلقہ 16 دیامر سے ن لیگ کے حاجی جانباز خان ، حلقہ 18 دیامر سے ن لیگ کے محمد وکیل ،
حلقہ 19 ون غذر سے ا?زاد امیدوار نواز خان ناجی ، حلقہ 21 غذر سے پی ٹی آئی کے راجہ جہانزیب جبکہ حلقہ 22 گانچھے سے ن لیگ کے ابراہیم ثنائی ، حلقہ 23 گانچھے سے ن لیگ کے غ?لام حسین اور حلقہ 24 گانچھے سے ن لیگ کے محمد شفیق جیت گئے۔ سکردو سے سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ کو شکست ہوئی جنہوں نے اپنی ہار تسلیم کرلی ، سکردو کے حلقہ 7 اور 10 کے نتائج روک دیئے گئے۔