جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

مودی کا بیان بھارت کے منفی کر دار کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان نے بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے منفی بیانات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بھارت نے پاکستان کو آج تک دل سے تسلیم نہیں کیا ،عالمی برادری مشرقی پاکستان میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لے۔ منگل کے روز ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دوطرفہ تعلقات کی بہتری کو پریشانی قرار دینا ان کی منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بھارت نہ صرف سانحہ1971 ءمیں ملوث تھا بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی کرتا رہاہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اختلافات کے بیج بونے کی کوشش کررہا ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی،دونوں ممالک دیرینہ تاریخی ،مضبوط روایات کے رشتے بندھے ہوئے ہیں جنہیں اوچھے ہتھکنڈوں سے سبوتاژ نہیں کیا جا سکتا،انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کے لئے دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ جدوجہد شامل ہے۔قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے خطے میں دہشت گردی اور خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی اور بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے،لیکن بھارتی حکمرانوں کا رویہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے ،بھارتی حکمران دوسری ریاستوں میں مداخلت کو فخر سمجھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…