لاہور(نیوزڈیسک)نریندی مودی کا 1971 کے واقعات پر تبصرہ ،آصف علی زرداری کے صبر کا پیمانہ لبریز- سابق صدراور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا 1971 کے واقعات پر پاکستان پر دہشت گردی کی پشت پناہی کا الزام افسوسناک ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتیں اور عوام اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں جب کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ایسا بیان پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے میں معاون ثابت نہیں ہوگا اور نہ ہی ایک دوسرے پر الزام تراشی کا کسی کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں اس کے لیے دونوں ملکوں کو ہاتھ میں ہاتھ ڈالنا چاہیے۔واضح رہے نریندر مودی نے دورہ بنگلا دیش کے موقع پر کہا تھا کہ بنگلا دیش کا قیام ہر بھارتی کی خواہش تھی اور اس میں بھارتی شہریوں نے بھی کردار ادا کیا ہے۔
نریندی مودی کا 1971 کے واقعات پر تبصرہ ،آصف علی زرداری کے صبر کا پیمانہ لبریز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں