بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

سندھ ہائی کورٹ،آئی جی سندھ پولیس کو معافی نہ مل سکی

datetime 8  جون‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک)آئی جی سندھ پولیس غلام حیدرجمالی کو توہین عدالت کیس میں معافی نہ مل سکی ۔سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی گھیراو پر توہین عدالت کے معاملے کی سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔جسٹس سجاد علی شاہ نے آخری مہلت دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ وردی والے افسر ہیں ان سے غلطی کیسے ہوگئی ، 12 جون کے بعد مزید مہلت نہیں دی جائیگی ۔سندھ ہائیکورٹ میں عدالت کے باہرمیڈیا پرنقاب پوشوں کے تشدد کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔آئی جی سندھ سمیت دیگرافسران بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ پولیس افسران کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں بیان دیا کہ غلطی کسی سے بھی ہوسکتی ہے،ہم ہر طرح سے معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں ۔ تاہم انہوں نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے ایک ہفتہ کی مہلت دینے کی استدعا کی جس پرجسٹس سجاد علی شاہ نے سماعت 12 جون تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئی جی سندھ وردی والے ہیں ان سے غلطی کیسے ہو گئی۔اگر جمعے تک دلائل مکمل نہیں کیے گئے تو فیصلہ محفوظ کر لیں گے اور12 جون کے بعد مزید مہلت نہیں دی جائیگی۔ سماعت کے بعد کمرہ عدالت کے باہر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل قاضی بشیرشیخ اور سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔ذوالفقار مرزا نے قاضی بشیرشیخ کا گریبان پکڑلیا جنہوں نے واقعے کی اطلاع عدالت کو دی ۔ عدالت نے قاضی بشیرشیخ کو واقعے سے متعلق حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…