اسلام آباد( نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرانے کو تیار ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرانے کو تیار ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں نے کہا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ جے یو آئی ، پی پی اور اے این پی صوبائی حکومت کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو اس وقت کیوں نہیں کہا گیا نواز حکومت مستعفی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ، اے این پی اور جے یو آئی نے نواز شریف کا ساتھ دیا۔ ہم نے صرف 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی۔ اے این پی اور جے یوآئی نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی۔ دھاندلی کا نعرہ لگانے والی تینوں سیاسی جماعتیں اے پی سی میں شرکت کریں اور فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کی تیاری کریں۔
مزید پڑھئےرشوت نہ دینے پر خاتون کو اینٹ ماردی
صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بے بنیاد ہے کیونکہ انتخابات الیکشن کمیشن کے تحت ہوئے ، صوبائی حکومت کا دھاندلی میں کوئی کردار نہیں