اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)سندھ میں نئے گورنر کی تقرری کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو گرین سگنل مل گیا ہے ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے نئے گورنر سندھ کے لیے اپنی پارٹی کے دیگر رہنماوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔ انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق سینیٹر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ قطب الدین کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے گورنر کی تقرری جون میں ہی ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ کے نئے گورنر کے لیے خواجہ قطب الدین، سینیٹر سلیم ضیا اور لاڑکانہ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امداد چانڈیو کے تین نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے ۔ ان میں سے خواجہ قطب الدین کے نام پر پارٹی قیادت میں اتفاق ہو چکا ہے ۔
مزید پڑھئے:خوبصورت ترین خاتون قصائی کا چرچہ،لمبی قطاریں