بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

جنرل کیانی نے سویلین سیٹ اپ کی مدد سے الیکشن میں دھاندلی کرائی، شہباز شریف اتھارٹی منوانےکیلئے طاقت استعمال ،نواز شریف دوسروں کو سنتے ہیں، چوہدری شجاعت

datetime 7  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ میں یہ بات نہیں جانتا لیکن میں جانتا ہوں کہ کیانی خفیہ طور پر شریف سے ملے ہوئے تھے اور انہوں نے آرمی چیف کی حیثیت سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔ میں نے چوہدری شجاعت سے ایک اور سوال کیاکہ اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ فوج اس دھاندلی میں ملوث تھی۔ چوہدری شجاعت حسین نے اس پر نفی میں سرہلاتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کیلیے کیانی نے سول سیٹ اپ کو استعمال کیا تھا۔میں نے ایک اور سوال پوچھا کہ آیا وہ چاہتے ہیں کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والا کمیشن جنرل کیا نی اور ان کے آئی ایس آئی کے چیف جنرل ظہیر الاسلام سے پوچھ گچھ کرتے ہیں انہوں نے ایک ہوشیار سیاستدان کی طرح اس سوا ل کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے اپنا مشہور جملہ دہرایا مٹی پائو۔2008کے عام انتخاب کے نتائج کے حوالے سے چوہدری شجاعت کبھی جنرل مشرف پر تنقید کرتے تھے لیکن حال ہی میں جب دونوں ملے تو دونوں کے اختلافات ختم ہوگئے۔ جنرل پرویز مشرف آل پاکستان مسلم لیگ کے دھڑے کے سربراہ ہیں اور چوہدری شجاعت ایک سینئر سیاستدان کی حیثیت سے مسلم لیگوں کے اتحاد کیلیے مصروف عمل ہیں ۔ چوہدری شجاعت نے مسکراتے ہوئے کہا کہ نہ صرف مشرف بلکہ دیگر کئی لوگ بھی اس حوالے سے قائل ہیں۔میں نے ان سے پوچھا کہ 2008کے عام انتخابات میں تو وہ اس حوالے سے کچھ نہیں بولے لیکن2013کے انتخابات کے حوالے سے انکشافات کیے ہیںمیں نے ان کی توجہ اس امرکی جانب بھی مبذول کرائی کہ سول ملٹری عدم توازن فوج کے حق میں ہے تو شجاعت نے کہا کہ فوج کو ملک میں اپنا کردار جاری رکھنا ہوگاچنانچہ اس کیلیے ایک آئینی کردار بھی ہونا چاہئے۔چوہدری شجاعت حسین اور ان کی ق لیگ طاقتور فوجی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت اور طرفداری کیلیے معروف رہی ہیں۔ سیاسی پس منظر کے باوجود ان کا خیال ہے کہ ملک کے داخلی معاملات میں فوج کا کردار ہونا چاہئے۔چوہدری شجاعت 80اور 90کی دہائی میں نواز شریف کے ساتھ مل کر کام کرتے رہے ہیں ۔ میں نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے اس وقت کہ فیصلہ کیوں کیا کہ نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دینا چاہئے جب 1999کی فوجی بغاوت کے بعد انہیں گرفتار ی کا سامنا تھا توشجاعت نے بڑی شائستگی کے ساتھ اپنے ردعمل میں کہا کہ نواز شریف کو چوہدریوں نے نہیں چھوڑا بلکہ خود نوازشریف نے انہیں چھوڑا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…