اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کے تین جے ایف 17تھنڈر طیاروں ، پائلٹس اور تکنیکی معاونین پر مشتمل ایک دستہ آج پی اے ایف کے ایک آپریشنل ائیر بیس سے پیرس ائیر شو میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا۔51واں ائیر شو فرنچ ائیر و سپیس انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تعاون سے 15 سے 21 جون2015 تک لابورج پارک ڈیس ایکسپوزیشن پر منعقد ہو گا۔ایک JF-17 طیارہ فضائی مظاہروں میں شرکت کرے گا جبکہ دوسرا طیارہ تمام ہتھیاروں سے لیس زمین پر شائقین کے لیے مرکز نگاہ رہے گا۔ JF-17تھنڈر طیارہ اس سے پہلے دنیا کی کئی مشہور فضائی نمائشوں میں شرکت کر چکا ہے جن میں برطانیہ کا فارنبرو ائیرشو ، چین کا ژوہائی ائیر شو ، ترکش ائیر شو اور دبئی ائیر شو شامل ہیں۔ JF-17تھنڈر ایک کم وزن اور ہمہ جہت طیارہ ہے جو کہ PAFاور چین کی ائیرو ٹیکنالوجی امپورٹ ایکسپورٹ کارپوریشن CATIC))کی مشترکہ پیداوار اور پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور CATIC کی مشترکہ کاوش ہے ۔ جے ایف 17طیارہ پاک فضائیہ کے بیڑے کا ایک اہم جزو بن چکا ہے جو کہ منصوبے کے مطابق پرانے لڑاکا طیاروں کی جگہ لے گا۔
مزید پڑھئے:سر پھرا عاشق ،محبوبہ کی فلائٹ رکوانے کےلئے ائیر پورٹ پر ایسی حرکت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔