اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سہیون شریف حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں گرمی کی شدت سے ایک اور عقیدت مند زندگی کی بازی ہا گیا ۔ متعدد افراد کی حالات غیر ہو گئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ گرمی اور لو لگنے سے جاں بحق ہونے والے زائرین کی تعداد 13 ہو گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز سہیون شریف حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوسرے روز گرمی اور لو لگنے سے ایک اور عقیدت مند جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی گرمی کی شدت اور نہر میں ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں ایک 50 سالہ خاتون بھی شامل تھی عرس میں شرکت کے لئے آنے جاں بحق ہونے والے زائرین کی تعداد 13 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد کی گرمی اور لو لگنے سے حالت بھگڑ گئی ہے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھئے:جانوروں کے حقوق کے لیے وکیل عدالت جا پہنچا