اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کل ہونگے۔ 24 نشستوں کیلئے 267 امیدوار میدان میں ہیں۔گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کیلئے 7 اضلاع کے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ نئی مردم شماری اور نادرا ریکارڈ کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 18 ہزار 364 ہے، جن میں 3 لاکھ 29 ہزار 475 مرد ووٹرز اور 2 لاکھ 88 ہزار 889 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ اسمبلی کی 24 نشستوں کا انتخاب 7 اضلاع سے کچھ اس طرح ہوگا۔ضلع گلگت سے 3 نمائندوں کا انتخاب ہوگا، ہنزہ نگر کی بھی 3 نشستیں ہیں۔ ضلع اسکردو سے سب سے زیادہ اراکین اسمبلی منتخب ہونگے، جن کی تعداد 6 ہوگی۔ ضلع استور سے 2، ضلع دیامر سے 4 اراکین کا انتخاب ہوگا۔ ضلع غذر اور گانچھے کے عوام اپنے 3،3 نمائندوں کا انتخاب کرینگے۔ جی بی الیکشن 2015 کیلئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے تمام حلقوں میں امیدوار وں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے 22 نشستوں پر ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ اس کے علاوہ مجلس وحدت المسلمین نے 15، آل پاکستان مسلم لیگ 13، تحریک اسلامی 12 ، جمعیت علمائ اسلام (ف) 10،پاکستان عوامی تحریک 7 ،جماعت اسلامی نے 6 نشستوں پر ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ ، سنی اتحاد کونسل،عام آدمی پارٹی اور گلگت بلتستان قومی موومنٹ نے بھی چند حلقوں میں اپنے امیدوار وں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ قوم پرست جماعت بالاورستان نیشنل فرنٹ کی رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث اس جماعت کے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کی ایک بڑی تعداد انتخابی دنگل میں موجود ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر 267 امیدوار میدان میں ہیں۔گلگت بلتستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ میں کوئی نمائندگی نہیں ، اب 2015کے انتخابات ہونے جارہے ہیں انتخابات کے نتائج کیا ہوتے ہیں حکومت کس کی بنتی ہے اور وہ حکومت گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین سمیت عوام کے ساتھ کیے گئے، وعدوں اور دعووں کو عملی جامہ پہنانے میں کتنی بااختیار اور کس حد تک کامیاب ہوتی ہے یہ سب کچھ نئی صوبائی حکومت کی تشکیل کے بعد آہستہ آہستہ عیاں اور واضح ہوگا۔
گلگت بلتستان انتخابات کل ہونگے:24نشستوں پر267امیدوارمدمقابل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی



















































