بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

دہشتگردوں کوکہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے،صدر ممنون

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر ممنون حسین نے کہا کہ 2018 تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ،بجلی کے نئے منصوبے بھر پور پیداوار دے رہے ہوں گے،حکومت کو بجلی کی ٹرانسمیشن کی صورتحال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،ٹرانسمیشن کا موجودہ نظام ایک خاص حد سے زیادہ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتاہے،موجودہ حکومت بجلی کے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے ،گزشتہ15 سال کے دوران بجلی کی پیداوار کا نیا منصوبہ نہیں لگایا گیا،انہوں نے کہا کہ آنے والے سال کے دوران پانی کا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، پانی کے ذخائر پر بھر توجہ کی ضرورت ہے ۔گیس کے شعبے میں کارکردگی بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان تیل اور گیس کے علاوہ معدنیات سے بھی مالامال ہے۔ ان شعبوں کی ترقی سے ملک کی معیشت میں مزید بہتری آسکتی ہے۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت کے خواہاں ہیں،حکومت نے برآمدات کے فروغ کے لئے اچھے اقدامات کئے ہیں،موجودہ حکومت کی حکمت عملی کیو جہ سے عالمی مالیاتی اداروں کو اپنی سوچ بدلنا پڑی،آنے والے دن ہمارے لئے مزید اچھی خبریں لیکر آئیں گے،بین الاقوامی اداروں نے پاکستانی معاشی اشاریوں کی بہتری کی تعریف کی ہے اور کہا کہ پاکستان میں معیشت دن بدن بہتر ہو رہی ہے جو خوش آئند ہے،انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر میںپاکستانی روپیہ مستحکم ہو رہا ہے،لاطینی امریکہ ،افریقہ،کرغزستان، ترکمانستان،تاجکستان اور بیلاروس اور دیگر ممالک میںتجارت کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور خاص کر ان ممالک میں تجارت کو فروغ دیا جائے جہاں پر پاکستانی منصوعات نہیں پہنچ رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…