منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

چیف جسٹس ناصر الملک نے ڈیڈ لائن دیدی

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک نے عام انتخابات میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات آئندہ ہفتے مکمل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجا نے بیلٹ پیپرز کی تقسیم کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کو بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ بدھ کو یہاں انکوائری کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس ناصر الملک کی زیر صدارت ہوا۔ سابق جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر خلیق الرحمن اور مینیجر پرنٹنگ کارپوریشن محمد سلمان پر جرح کی گئی۔ محمد سلمان نے کمیشن میں بیان دیا کہ پرنٹنگ مواد کی نمبرنگ اور جلد سازی کےلئے 300 سے زائد افراد اضافی لیے گئے جنہوں نے دس مئی تک کام کیا۔سابق صوبائی الیکشن کمشنر خلیق الرحمن نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی رپورٹ روزانہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کو بھجواتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 125میں اضافی بیلٹ پیپرز کی ڈیمانڈ کا انہیں علم نہیں تھا الیکشن کمیشن کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر بیلٹ پیپرز کی تقسیم کے حوالے سے آر اوز کو بلایا جائے۔انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن )کی رہنما انوشہ رحمن نے کہاکہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں سب کچھ کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب تک کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…