جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ملکی سلامتی کے نام پر عدلیہ کا اختیار استعمال کرنا نظریہ ضرورت ہے،سپریم کورٹ

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرزادہ نے کہا کہ میں اس سے اختلاف کرتا ہوں ۔ آرٹیکل 8 میں دیئے گئے حقوق یہ کہتے ہیں کہ دونوں ترامیم میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ عام قانون بھی اکثریتی رائے ہے یہ بھی قانون سازی ہی ہے ۔ اس لئے ان میں کیا فرق ہو سکتا ہے ۔ بنیادی آئینی ڈھانچے کی تشریح کرتے ہوئے کہوں گا کہ یہ بنیادی فیچر ہے ہمارے پاس بنیادی ڈھانچہ موجود ہے ۔ بھارت ایک مختلف ملک ہے اس کی آبادی زیادہ ہے ان کے اپنے معاملات ہیں ہمارے اپنے مسائل ہیں ۔ (جسٹس آصف نے کہا کہ بھارت نے بھی حال ہی میں ججز کے تقرر کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے ایک ترمیم کی ہے ۔ وہاں بھی یہ استعمال ہو گیا ہے اور اس کو چیلنج بھی کر دیا گیا ہے ۔ حکومت آئینی بنیادی ڈھانچہ کے ازسر نو تشریح کے لئے سامنے آئی ہے ۔ ) پیرزادہ نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی رپورٹ جو لیاقت علی خان کے دور میں دی گئی تھی جس کو بنگالی اور پنجاب دونوں نے بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ آئین میں اصولوں کی بنیاد پر قائم ہو گا یہ رپورٹ اس بارے تھی ۔ 3 کمیٹیاں قائم کی گئیں جنہوں نے اس پر رائے دینا تھی ۔ اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی آزادی بارے بات کی گئی ۔ لیاقت علی خان نے کہا کہ آئین ساز اسمبلی آئین بنانے میں تاخیر کر رہی ہے کئی کمیٹیاں بنائی گئیں ۔ تاخیر کی خیر ہے مگر آئین صحیح ہونا چاہئے ۔ا سی وجہ سے مشرقی پاکستان کا سانحہ ہوا ۔ حالانکہ دونوں اطراف برابر اختیارات ہونا چاہئے تھے ۔ بنگالی رہنماﺅں نے اس پر بیانات دیئے اور کہا کہ صوبائی حکومت کے اختیارات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جواب میں کہا گیا کہ آپ کی اکثریت کو اقلیت میں نہیں بدلا جائے گا اور آبادی کے مطابق مرکزی حکومت کے قیام پر ور دیا گیا تھا اور اس حوالے سے قرار داد لاہور لائی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…