جسٹس آصف نے کہا کہ ان لوگوں نے ہمیں آئین دیا اور اب ہم ان لوگوں کو کہہ دیں کہ آپ بالغ نظر نہیں ہیں اس لئے فیصلہ ہم نے کرنا ہے ۔ پیرزادہ نے کہا کہ آپ اپنے اختیارات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے آپ نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ آپ نے کہاں مداخلت کرنا ہے اور کہاں نہیں ۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آپ یہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس مکمل اختیارات ہیں تو پھر ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا ۔ جسٹس جواد نے کہا کہ کیا پارلیمنٹ بھی مکمل اختیارات کا حامل ادارہ ہے ؟ برطانیہ میں اب ڈانس کا پرانا کلچر بلیو آئیز والا ختم ہوچکا ہے پارلیمنٹ کو مکمل اختیارات کا حامل نہیں قرار دیا ۔ جسٹس ثاقب نے کہا کہ ان اختیارات میں توازن ہونا چاہیے پیرزادہ نے کہا کہ آپ مکمل اختیارات کے باوجود کسی کو جوابد ہیں ۔حامد خان نے لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے 21 ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر دلائل دیں گے ۔ سابق صدر بار شفقت چوہان نے پہلے بات کرنا ہے تو عدالت نے کہا کہ وہ بعد میں بات کریں گے ۔ حامد خان لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی پیش ہوئے ۔ انہوں نے اپنی فارمولیشن بارے کہا کہ جو انہوں نے 18 ویں ترمیم بارے دیں تھی صرف وہ اس میں اضافہ کرنا چاہیں گے ۔ بنیادی آئینی ڈھانچہ کو 18 ویں اور 21 ویں ترمیم دونوں نے متاثر کیا ہے اور برابر کا نقصان پہنچایا ہے دو ترامیم کی گئی ہیں ایک نہ صرف آرمی ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے اور دوسری طرف یہ ترمیم بھی کی گئی ہے کہ کوئی اور عدالت اس کے خلاف نہیں جا سکتی ۔ 16 دسمبر 2014 آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد قومی ایکشن پلان بنایا گیا جو 20 نکات پر مشتمل تھا جس کا پوائنٹ نمبر 2 متعلقہ ہے ۔ خصوصی ٹرائل کورٹش کا قیام جس کی سربراہی فوجی افسران کریں گے اور یہ دو سال کے لئے ہوں گی ۔