اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان اور بیلارس نے دفاع ،تجارت ،کھیل،معاشی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ،پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم نواز شریف جبکہ بیلارس کے وفد کی قیادت الیگزینڈر لوکا شینگو نے کی ۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ون آن ون ملاقا ت میں پاک بیلارس تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز بیلارس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینگو وزیر اعظم ہاﺅس پہنچے جہاں پر وزیر اعظم نواز شریف نے مہمان کا استقبال کیا ،اس موقع پردونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ بیلارس کے صدر کوایک چاق وچوبند دستے نے سلامی دی،مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ،دونوں رہنماﺅں نے اپنے اپنے وفد کا تعارف کرایا اور فرداً فرداً مصافحہ کیا،دونوں رہنماﺅں کے درمیان ون آن ون ملاقا ت ہوئی ،جس میں پاکستان اور بیلارس کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماﺅں نے دفاع ،تجارت ،معیشت اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ،ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے بیلارس کے صدر کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا،وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلارس کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں، بیلارس کے ساتھ دفاع ،معیشت ،تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو بڑھانا ہوگا،بیلاس روس کے ساتھ روابط میں اضافے پر خوشی ہے،اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں ،وفود کے تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ، دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا حجم60 ملین ڈار ہے،پاک بیلارس کوچیمبر آف کامرس کے درمیان رابطے قائم کرنا ہوں گے، ملاقات کے بعددونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جبکہ دفاع ،تجارت ،کھیل ،معیشت اور اقتصادی تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ۔
پاکستان اور بیلارس دفاع ،تجارت ، کھیل،معاشی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر متفق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں