اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران خودکش حملے میں 30 نمازی شہید ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں 150 نمازی نماز ادا کر رہے تھے۔ دھماکہ اس قدر خوفناک تھا کہ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔