اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تاحیات نا اہلی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی جسے خارج کر دیا گیا، درخواست کی سماعت جسٹس فرخ عرفان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے کی، عدالت نے درخواستوں کو نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا. یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تاحیات نا اہلی کی درخواست 24 سال قبل دائر کی گئی تھی.