پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کوئٹہ،ایف سی کی گاڑی پر بم دھماکہ،3 اہلکاروں سمیت4 زخمی،ایک کی حالت تشویشناک

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے قمبرانی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے 3 ایف سی اہلکاروں سمیت4 افراد زخمی ہوگئے، ایک کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کے علاقے قمبرانی میں سریاب روڈ پر ایف سی کی گاڑی معمول پر گشت پر تھی کہ اچانک سڑک کے قریب نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو حکام نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ،زخمیوں میں ایک اہلکار کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ایس پی سریاب کے مطابق سریاب روڈ پر قائم ہوٹل کے قریب سڑک کنارے کے قریب کھڑے رکشے میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جونہی ایف سی گاڑی رکشے کے پاس سے گزری تو دھماکہ خیز مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 3 ایف سی اہلکارو ں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی،واقعہ کے ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جس میں درجنوں افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…