جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

ججز نظربندی کیس، سابق صدر مشرف کو میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا حکم

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) اسلام آباد انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پانچ جون تک ملتوی کردی ۔جمعہ کے روز جسٹس سہیل اکرام نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی ۔ پرویز مشرف کے وکیل نے پیش ہو کر عدالت کو بتایا کہ سکیورٹی خدشات اور بیماری کے باعث پرویز مشرف عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے اس حوالے سے کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بھی پرویز مشرف کو حاضری سے استثنیٰ دے چکی ہے لہذا گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کو آگے بڑھائے اس پر پبلک پراسکیوٹر عامر ندیم تابش نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف مقدمہ کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور ڈیڑھ سال سے عدالت میں پیش بھی نہیں ہورہے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پرویز مشرف کی غیر موجودگی میں گواہان کو کیسے طلب کیاجاسکتا ہے بعد ازاں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا آئندہ سماعت پانچ جون تک ملتوی کردی گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…