پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات 30مئی کو ہوں گے، تیاری مکمل

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 30مئی کوہوں گے۔بلدیاتی معرکے لئے لوئر دیر میں بھی امیدوار میدان میں اترگئے ہیں اور اپنی جیت کےلیے پر امید ہیں۔ لوئر دیر میں 30 مئی کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریا ں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ضلع بھر میں 5لاکھ 90ہزار89رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے،الیکشن کمیشن لوئر دیر کے حتمی اعداد و شمار کے مطابق ضلع کے 41 وارڈوں میں 415امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ لوئر دیر میں 553پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے اور ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ خواتین کو ووٹ ڈالنے کی مکمل ازادی ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔بلدیاتی انتخابات اچھے بات ہیں مگر اس دفعہ سسٹم کو بہت مشکل بنادیا گیاہے جس میں ایسے امیدوار بھی شامل ہے جو اقلیتی فارم اور جنرل فارم میں فرق نہیں کرسکتے۔میں اسی بات پر حیران ہو کہ میرے وارڈ میں جنرل نشست پر میرے 7رشتہ دار انتخابات لڑ رہے ہیں سوچ رہا ہوں کس کو ووٹ دو یاانتخاب کے دوران علاقہ چھوڑ کے نکل جاو۔بلدیاتی انتخاب لڑنے والے امیدوار کہتے ہیں کہ الیکشن جیت کر وہ اپنے علاقے کو ماڈل بنائیں گے اور ہر وہ کوشش کی جائے گی علاقے کی بہتری کےلیے جو اب تک کسی ایم این اے اور ایم پی اے نے بھی نہ کیا ہو۔ضلع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے امیداروں کی مہم زور و شور سے جاری ہے ،سیاسی ماہرین کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں اصل مقابلہ سیاسی جماعتوں کےدرمیان ہے جس میں پی پی پی ،جماعت اسلامی۔اے این پی،اور پی ٹی آئی نمایاں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…