جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی: سیکورٹی اداروں کی کاروائی، واہگہ بارڈر حملے میں ملوث4 دہشتگرد ہلاک

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں 2مبینہ پولیس مقابلوں 4ددہشتگردوں سمیت 6ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 13ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ڈی ایس پی کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ علی رضا کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر بلدیہ ٹاون کے علاقے اتحاد ٹاون میں چھاپا مارا گیا، کارروائی کے دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4دہشتگرد ہلاک اور 1پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ہلاک دہشتگرد کا تعلق جماعت احرار کے عمر خراسانی گروپ سے ہے۔ ملزمان واہگہ بارڈر اور ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار پر حملے میں ملوث تھے۔ ۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ادھر منگھو پیر کے علاقے محمد گوٹھ سلطان آباد میں واقع گھر پر ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے 1گھر پر چھاپا مارا، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2ملزمان مارے گئے، جبکہ 2پولیس اہلکار ارشد اور ایاز زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دعوی کیا کہ ملزمان کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا، ہلاک ہو نے والے ملزمان پولیس اہلکاروں کے قتل میں اور کئی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 13ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 50آوان بم اور ایس ایم جی بھی برآمد ہوئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…