پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن گتھم گتھا،تھپڑوں اورمکوں کی بارش

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان/اسلام آباد (نیوزڈیسک) ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن گتھم گتھا،تھپڑوں اورمکوں کی بارش ۔پولنگ سٹیشنز نمبر 98 پر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان نعرہ بازی کا مقابلہ ریسلنگ میں بدل گیا۔ فریقین پہلے گتھم گتھا ہوئے پھر ایک دوسرے پر تھپڑ برساتے رہے۔ تصادم کے باعث پولنگ کا عمل بھی معطل ہو گیا۔ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تعینات پولیس اہلکار یوٹی بھول کر مسجد میں نیند کے مزے لیتے رہے . ٹمبر مارکیٹ اور رنگیل پور سمیت کئی پولنگ سٹیشنز پر اسلحہ کی کھلے عام نمائش بھی انتظامیہ کا منہ چڑاتی رہی۔ملتان کے حلقہ پی پی 196 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمود الحسن نے اپنے مخالفین کو شکست دے کر ضمنی الیکشن جیت لیا ہے۔ملتان کے حلقہ پی پی 196 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا محمود الحسن 28326 ووٹ لے کر کامیاب رہے . تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار 18109 ووٹ لے کر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے حسین آرائیں 6531 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ رانا محمود الحسن کی جیت کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی . کارکنوں نے اپنے امیدوار کی فتح کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، مٹھائی بھی تقسیم کی گئی جبکہ آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ پی پی 196 میں انتخابی عمل اور لڑائی جھگڑے ایک ساتھ شروع ہوئے حلقے کے کئی پولنگ سٹیشنز سارا دن میدان جنگ بنے رہے۔ کہیں امیدواروں کے حامی مخالفین کو نیچا دکھانے کی کوشش میں رہے تو کہیں ووٹروں نے اپنا حصہ خوب ڈالا۔ پولنگ سٹیشن نمبر 16 پر خواتین کی مڈھ بھیڑ ہوئی تو پولنگ ہی روک دی گئی۔ خواتین کے پولنگ سٹیشن پر امیدواروں کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تکرار بھی سارا دن چلتی رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…