اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کے ججوں نے 18ویں اور 21 ویں ترمیم کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران حکومتی وکیل خالد انور کو کھری کھری سنا دیں۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 17 رکنی فل کورٹ بینچ نے سماعت کی ،چیف جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر بنیادی حقوق ہی معطل ہیں تو فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف ریلیف کس طرح ملے گا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ فوج کا کام لڑنا ہے اور آپ نے ان کو جج بنا کر ان پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔ فوج حالت جنگ میں ہے ان پر جج بننے کی ذمہ داری کیوں ڈالی جا رہی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام عدلیہ کی نہیں حکومت‘ انتظامیہ اور سول اداروں کی ناکامی ہے کسی اور کی ناکامی ہمارے سروں پر نہ ڈالی جائے۔ عدلیہ پر الزام بازی بند کی جائے،انتظامیہ نے فوج کی ہدایت پر فوجی عدالتیں بنائیں ،فوج کو دہشتگردوں کے خلاف لڑنے کے لئے جج کی کرسی کیوں چاہیے۔ اب یہ روایت بن چکی ہے کہ جب حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہوتی ہے تو سارا الزام عدلیہ پر لگا دیتی ہے کیا آئین کو دو سال کے لئے معطل کر دیں۔ جبکہ جسٹس ثاقب نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے ملکی ادارے تباہ و برباد کرکے رکھ دیئے ہیںکسی نے تو اس لعنت کو ختم کرنا ہے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔
فوجی عدالتوں کا قیام عدلیہ کی نہیں حکومت‘ انتظامیہ اور سول اداروں کی ناکامی ہے،سپریم کورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں



















































