ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اثاثہ جات ریفرنس ،آ صف زرداری کو حاضری سے مکمل استثنیٰ مل گیا

datetime 21  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں عدالت میں پیش ہو گئے ۔ احتساب عدالت نے سابق صدر کو حاضری سے مکمل استثنیٰ دے دیا اور سرکاری گواہوں کو طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز سابق صدر 14 سال بعد غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہو گئے ہیں عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ آصف علی زرداری کو جان کا خطرہ ہے لہذا میرے موکل کو عدالت میں حاضری سے مکمل استثنیٰ دیا جائے ۔ عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی درخواست منظور کرتے ہوئے آصف علی زرداری کو حاضری سے مکمل استثنیٰ دے دیا ہے اور کیس کے باقاعدہ ٹرائل کے لئے پانچ سرکاری گواہوں کو بھی طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں اور عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام گواہ آئندہ سماعت میں ضرور پیش ہوں اور بیان ریکارڈ کرائیں ۔ا حتساب عدالت نے گواہوں کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی ہے اور گواہوں کے بیان بھی 2 جون کو ریکارڈ ہوں گے جبکہ آئندہ سماعتوں پر صرف آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوں گے ۔

مزید پڑھیے:بھارت میں خاتون نے بیت الخلا نہ بنوانے پر شوہر سے طلاق لے لی

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…