اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیاری میں رینجرز اور گینگ وار کے درمیان مقابلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق گینگ وار کے ارشد پپو گروپ سے ہے۔ترجمان رینجرز کےمطابق رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں چاکیواڑہ اور جان آباد میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق ارشد پپو گروپ سے ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد رینجرز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت ریاض اور جمال کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان 20 قتل، اغوا اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ترجمان کے مطابق جان آباد میں بھی رینجرز سے مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت قدیر، شکیل اور بشیر عرف بھگوان کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان 60 سے زائد قتل، بھتہ خوری اور دیگر واقعات میں ملوث ہیں جب کہ ہلاک ملزم بشیر عرف بھگوان گزشتہ دنوں ہلاک ہونے والے دہشت گرد اورنگزیب عرف اورنگی کا قریبی ساتھی تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رینجرز سے مقابلے کے دوران 3 سے 4 دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے قریبی علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کنفیوز پاکستان
-
گھر سے 6 لاشیں ملنے کا معمہ حل،شوہر اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنے ...
-
آئل ٹینکر الٹنے سے دھماکا، 35 افراد زندہ جل گئے
-
ڈیفنس میں حساس ادارے کی کارروائی، معروف بلڈر زیر حراست
-
او کمینے، میں ابھی زندہ ہوں؛ بیٹی کی شادی کی ویڈیو لیک کرنے پر خامنہ ...
-
کوہستان کرپشن سکینڈل ، مرکزی ملزم کی اہلیہ گرفتار ، گھر سے 14ارب روپے مالیت ...
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
ارب پتی جوڑے کا 29 کھرب روپے فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان
-
پنڈی ٹیسٹ، جنوبی افریقی کرکٹر رباڈا نے 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ ...
-
اب والد کیساتھ کس کا نام بھی درج ہوگا؟نئے پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل
-
کینیڈا میں معروف بھارتی پنجابی گلوکار پر قاتلانہ حملہ
-
شہری کے ساتھ بڑا فراڈ، جعل سازوں نے ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے اکاؤنٹ سے 85 ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کنفیوز پاکستان
-
گھر سے 6 لاشیں ملنے کا معمہ حل،شوہر اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنے والی خاتون کا آخری ویڈیو بیان س...
-
آئل ٹینکر الٹنے سے دھماکا، 35 افراد زندہ جل گئے
-
ڈیفنس میں حساس ادارے کی کارروائی، معروف بلڈر زیر حراست
-
او کمینے، میں ابھی زندہ ہوں؛ بیٹی کی شادی کی ویڈیو لیک کرنے پر خامنہ ای کے مشیر کا بیان
-
کوہستان کرپشن سکینڈل ، مرکزی ملزم کی اہلیہ گرفتار ، گھر سے 14ارب روپے مالیت کا سونا، قیمتی گاڑیاں بر...
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
ارب پتی جوڑے کا 29 کھرب روپے فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان
-
پنڈی ٹیسٹ، جنوبی افریقی کرکٹر رباڈا نے 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی
-
اب والد کیساتھ کس کا نام بھی درج ہوگا؟نئے پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل
-
کینیڈا میں معروف بھارتی پنجابی گلوکار پر قاتلانہ حملہ
-
شہری کے ساتھ بڑا فراڈ، جعل سازوں نے ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے نکال لیے
-
نہ حجاب، نہ پردہ : آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر کی بیٹی کی مغربی لباس میں شادی؛ حقیقت سامنے آگئی
-
38 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے 92 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا