اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے6 بچوں کے گھر پہنچ گئے اور والدین سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا ،وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور شاد باغ کے علاقے میں ریسکیو1122 کے قیام کا اعلان کیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آئی جی پنجاب ،چیف سیکرٹری اور ایس ایس پی کے ہمراہ گزشتہ روز آتشزدگی سے جاں بحق ہونےوالے 6 بچوں کے گھر پہنچے اور ان کے والدین سے المناک حادثے میں بچوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ نے بچوں کے والدین کو یقین دہانی کرائی کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے تاخیر پہنچنے اور غفلت برتنے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی نگرانی میں خود کروںگا ،واقعہ میں جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،اس موقع پر وزیراعلیٰ شاد باغ کے علاقے میں ریسکیو 1122 کے قیام کا بھی اعلان کیا۔
مزید پڑھیے:کامیاب سرجری : پالتو اژدھے کے پیٹ سے چمٹا نکال لیا