پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف کا آئی جی سندھ کو فون، سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پرمبارکباد دی

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو فون کرکے سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پرمبارک باد دی۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو ٹیلی فون کرکے سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پر مبارک باد دی اور سندھ پولیس کی کارکردگی کو بھی سراہا۔دوسری جانب آئی جی سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ صفورا پر آرمی چیف سمیت سندھ پولیس کی کارکردگی کو سب نے سراہا جو ایک اعزاز سے کم نہیں کیونکہ یہ سانحہ پولیس کے لئے ایک چیلنج تھا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ میں 15 ملزمان ملوث تھے جب کہ ہم نے 3 دن میں 4 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تاہم واقعے کی اصل سمت کا جے آئی ٹی کی مشترکہ تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان سبین محمود اور بوہری کمیونٹی سمیت اہم واقعات میں ملوث ہیں۔واضح رہے پولیس نے انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے سانحہ صفورا کے اہم ملزمان کو گرفتار کیا جن میں واقعے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…