بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گرد کا پولیس اہلکاروں، ڈاکٹرز اور اہم شخصیات کوقتل کرنے کا اعتراف

datetime 20  مئی‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک)سانحہ صفورا میں گرفتار کئے گئے دہشت گرد نے شہر میں کئی ڈاکٹرز، پولیس افسران و اہلکار اور سبین محمود سمیت کئی اہم شخصیات کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گرد طاہر حسین اور اس کے بھائی شاہد کا تعلق القاعدہ سے ہے، ملزم 2007 میں اپنے بھائی اور والد خادم حسین کے ساتھ دہشت گردی کے الزام میں حیدر آباد میں گرفتار ہوچکا ہے، وہ 3 سال قبل جیل سے رہا ہوا جس کے بعد وہ اپنے بھائی کے ساتھ مل کر دوبارہ وارداتیں کرنے لگا، دونوں بھائی رواں سال ناظم آباد میں میزان بینک لوٹنے میں بھی ملوث تھے تاہم اس کا بھائی شاہد چند ماہ قبل کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طاہر نے اپنے اعترافی بیان میں کراچی میں کئی ڈاکٹرز، پولیس افسران و اہلکار اور سبین محمود سمیت دیگراہم شخصیات کو قتل کرنے کا اعتراف کیاہے، دہشت گرد طاہر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس کے گروپ نے کئی دن تک سانحہ صفورا میں نشانہ بنائی گئی بس کی ریکی کی اور پھر اس کی منظم منصوبہ بندی کی گئی، اس حملے کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا، اس کے علاوہ دہشت گرد طاہر نے ایس ایس پی ملیر را و ¿انوار پر بھی حملے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…