پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ایگزیکٹ ملازمین کاتعلیمی ڈگریوں سے متعلق خفیہ کاروبارکا اعتراف

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آخر کار ایگزیکٹ ملازمین نے تعلیمی ڈگریوں کے حوالے سے اپنے خفیہ کاروبار کا اعتراف کرلیا۔ ایف آئی اے کی تحقیقات میں ایگزیکٹ کے 6ملازمین نے اعتراف کیا ہے کہ ایجوکیشن کنسلٹنسی کے لئے راولپنڈی دفتر میں بیٹھ کر کام کرتے تھے۔ ملازمین نے ایف آئی اے کو قلمبند کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ فون پر مختلف طالبعلموں کو تعلیمی اسناد اور مختلف آن لائن کورسز کے لئے قائل کرتے تھے۔جو طالبعلم قائل ہوجاتا تھا اس کی تفصیلات کراچی آفس میں بھیج دی جاتی تھیں وہاں اس طالبعلم کی فیس جمع ہوتی تھی اور مقررہ مدت کے بعد کراچی سے ہی ڈگریاں طالبعلموں کو بھیج دی جاتی تھیں۔ایف آئی اے کے حکام نے رات گئے ایک قومی روزنامے کے نمائندے کو بتایا ہے کہ ایگزیکٹ کے راو لپنڈ ی دفتر سے جن ملازمین کو حراست میں لیا گیا تھا ان میں سے 23ملازمین کوبیانات قلمبند کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔جب کہ ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا ہے کہ چھ ملازمین نے اعتراف کیا ہے کہ ایگزیکٹ کے آئی ٹی دفتر میں بیٹھ کر فون پر مختلف طالبعلموں کو آن لائن ڈگریوں اور اسناد کی تفصیلات کا بتا کر قائل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ملازمین نے ایف آئی اے کو مزید بتایا کہ کچھ طالبعلموں کے لئے آن لائن پریزنٹیشن کا بھی اہتمام کیا جاتا تھا۔ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ تمام معلو ما ت کراچی آفس کو موصول ہونے کے بعد اس شخص سے ڈگری کی نوعیت کے مطابق فیس وصو ل کی جاتی تھی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملازمین نے انکشاف کیا ہے کہ راو لپنڈ ی دفتر کا کام صرف کنسلٹنی فراہم کرنا تھا۔

مزید پڑھیے:نام کا پہلا حرف ۔۔۔ آپ کی شخصیت پر کتنا اثراندازہوتا ہے؟

تمام سسٹم کراچی میں بیٹھ کر آپریٹ کیاجاتا تھا۔جبکہ ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا ہے کہ ایگزیکٹ کے راولپنڈی دفتر سے 40 کمپیوٹر اور 2سرورسمیت ہزاروں دستاویزات کا ریکارڈقبضے میں لیا گیا تھا۔جن کو جائزے کے لئے فرانزک لیب بھجوادیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…