پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

اسامہ کی جانب سے پاکستان میں القاعدہ ریاست بنانے کی کوشش کاانکشاف

datetime 20  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ایک پاکستانی صحافی نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کو 2008ءکے ممبئی میں ہونے والے حملوں کا پیشگی علم تھا۔ اسامہ پاکستان اور بھارت کی ممکنہ جنگ کی صورت میں پاکستان کے کچھ حصوں میں القاعدہ کی ریاست قائم کرنا چاہتا تھا۔ ”القاعدہ کے خلاف پاکستان کی جنگ کے رموز“ کے نام سے یہ کتاب ایک نجی ٹی وی چینل کے سینئرنمائندے نے ذاتی حیثیت میں لکھی ہے جس میں انہوں نے بن لادن اور القاعدہ کے جنگجو الیاس کشمیری کی خفیہ ملاقات کا بھی ذکر کیا ہے۔ مصنف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملاقات 2006-07ء میں ہری پور میں ہوئی تھی جس میں بھارتی سرزمین پر حملے کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کے ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح دو پڑوسی ملکوں کے درمیان ممکنہ جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اسامہ بھارتی شہر ممبئی پر لشکر طیبہ کے حملے کے پلان پر بہت پ±رجوش تھا اور اپنی ریاست قائم کرنا اس کی دیرینہ خواہش تھی، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ اس کے خوابوں کو عملی جامہ پہنا سکتی تھی۔ کتاب میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ القاعدہ نے لشکرِ طیبہ میں داخل ہو کر اپنے کچھ جنگجو ممبئی پر حملہ کرنے والے 10 جنگجوﺅں میں شامل کرنے کا بھی انتظام کرلیا تھا۔ مصنف نے مزید لکھا ہے کہ اسامہ کی ریاست ٹوٹے ہوئے پاکستان کے فاٹا، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور پنجاب کے کچھ حصوں پر مشتمل ہوتی۔ اس نے اس کا نقشہ تک بنا لیا تھا جسے مصنف نے خود دیکھا تھا۔ کتاب میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے قبضے میں پاکستانی فوج کے خفیہ نقشے بھی تھے جس میں اہم تنصیبات بشمول مطلوبہ ریاست کے علاقے بھی شامل تھے۔ اسامہ کے پلان میں بھارتی حملے کی صورت میں پاکستان کے علاقوں پر قبضہ اور پاکستان فوج پر حملہ کرنا بھی شامل تھا۔ ممبئی پر حملہ دو روایتی حریفوں کو جنگ کے دہانے پر لے آیا تھا جس میں بھارت نے حملے کا الزام پاکستانی خفیہ ایجنسیوں پر لگایا تھا جبکہ پاکستان کا کہنا تھا کہ حملہ غیر ریاستی عناصر کی کارستانی ہے۔ نومبر 2008میں القاعدہ جنگجو عمر شیخ نے امریکی،

مزید پڑھیے:دنیاکے خطرناک پل ‘جن پر آکر سانسیں تھم جاتی ہیں

پاکستانی اور بھارتی سیاست دانوں اور فوجی قیادت کو جعلی کالز کی تھیں اور خود کو بھارتی وزیر دفاع ظاہر کیا تھا۔ اس کالر نے اس وقت کے صدر آصف زرداری اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ممبئی حملوں کے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔ ان کالز کا واضح مقصد پاکستان کو بھارت پر حملے کے لئے اکسانا تھا۔ کالرز نے بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور امریکی وزیرخارجہ کونڈولیزا رائس سے گفتگو کی کوشش کی تھی مگر وہ دونوں کے ساتھ بات کرنے میں ناکام رہے تھے۔ مصنف نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستان کو اس تذبذب سے نکالنے میں مدد دی۔ اس طرح اسے جنگ سے بچایا۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…