اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رینجرز نے پروفیسر وحید الرحمان کے قتل سے متعلق اہم پیشرفت کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے چار ملازمین کو یونیورسٹی سٹاف کالونی سے حراست میں لے لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو رینجرز نے جامعہ کراچی سے ملحقہ سٹاف کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی کے چار ملازمین کو پروفیسر وحید الرحمان کے قتل میں تفتیش کی غرض سے حراست میں لے لیا ہے حراست میں لئے گئے ملازمین میں دو بھائی عدنان حبیب اور فیضان حبیب شامل ہیں اور دو مزید یونیورسٹی ملازمین شاہد اور شان کو بھی رینجرز نے حراست میں لے لیا ہے اعلان کے مطابق چاروں ملازمین کراچی یونیورسٹی میں مختلف ڈیپارٹمنٹس میں غیر تدریسی شعبوں سے منسلک تھے یونیورسٹی انتظامیہ نے رات گئے رینجرز کے چھاپے مار کر 14 افراد کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ حراست کے بعد چاروں ملازمین کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے ۔
مزید پڑھیے:”عرب ممالک کے 45 ارب پتی