اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی میڈیا میں ایگزیکٹ کے اسکینڈل کا چرچا جاری ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایگزیکٹ کو چھان بین کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹ کے بارے میں بہت سے پاکستانی کافی عرصے سے اس شک و شبے میں مبتلا تھے کہ ایگزیکٹ قابل اعتراض سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اب اس کمپنی کو چھان بین کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایگزیکٹ یہ غلط دعوی کرتی ہے کہ کہ وہ دنیا کی بڑی آئی ٹی کمپنی، اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ایگزیکٹ کا یہ اسکینڈل ملک کی انڈسٹری کو داغ دار کرسکتا ہے۔