اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہر سال یکم شعبان کو ہونے والی غسل کعبہ کی تقریب اس سال ملتوی کردی گئی۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ عبد الرحمان السدیس کی ہدایت کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب مختلف زیر تکمیل منصوبوں اور مطاف میں غیر ملکی معتمرین کی سہولت اور کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال غسل کعبہ کی تقریب کے دوران کئی معتمرین مطاف میں کھڑے ہونے اور تعمیراتی سیڑھیوں پر چڑھنے کی وجہ سے مختلف حادثات کا شکار ہوگئے تھے۔