جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی: ایگزیکٹ کے دفتر سے جعلی ڈگریاں اور دستاویزات برآمد کر لی گئیں

datetime 20  مئی‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے کراچی میں ایگزیکٹ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر مختلف جعلی ڈگریاں، دستاویزات اور سرٹیفکیٹس کے نمونے قبضے میں لے لئے ہیں۔ جعلی ڈگریوں کے حوالے سے مختلف ملکوں کے تصدیق نامے جبکہ امریکی محکمہ خارجہ کا تصدیق نامہ بھی دستاویزات میں شامل ہے۔ فیس ادائیگی کی رسیدیں اور مختلف یونیورسٹیوں کے لیٹر ہیڈز کے نمونے بھی برا مد کئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے سندھ کے سائبر کرائم سرکل نے ایگزیکٹ کمپنی کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا۔ چار افسروں پر مشتمل ایف آئی اے کی ٹیم نے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے ملازمین کا ڈیٹا لیا اور فائلوں کی جانچ پڑتال کی۔ کمپیوٹرز کے آئی پی ڈیٹا کا ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا جنہیں ڈی کوڈ کیا جائے گا۔ ایف آئی اے ٹیم کے اہلکاروں کے ہاتھ میں ہتھکڑیاں بھی تھیں مگر کسی کو نہیں لگائی گئی۔ دوسری طرف راولپنڈی میں ایف آئی اے کی ایک اور ٹیم نے ایگزیکٹ کے دو دفاتر پر چھاپہ مارا۔ ایف آئی اے ٹیم نے ایگزیکٹ کمپنی میں داخل ہوتے ہی کنٹرول سنبھال لیا اور تمام ملازمین کے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی۔ سائبر کرائم ونگ نے آئی ٹی کا مین سرور، کمپیوٹر اور دفتری ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کمپنی کے ذریعے پاکستان میں ہونے والی ویب ہوسٹنگ کا 10 سالہ ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔ ایگزیکٹ کی ویب سائٹس ڈیزائن کرنے والی کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ ایف آئی اے ٹیم نے یہ جواب بھی مانگا کہ ایگزیکٹ نے کون کون سی ویب سائٹس ڈیزائن کی ہیں جس کے بعد کمپنی کے ریجنل ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ محمد جمیل سمیت ایگزیکٹو باڈی کے 32 ارکان کو حراست میں لے لیا۔ قبضے میں لئے گئے کمپیوٹرز اور زیر حراست ملازمین کو ایگزیکٹ کی میڈیا کمپنیوں کی گاڑیوں میں ایف آئی اے آفس منتقل کیا گیا۔ ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی سات رکنی ٹیم بنائی گئی ہے جس میں سائبر کرائم اور کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر سندھ شاہد حیات ہیں۔ ایف آئی اے ٹیم ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مل کر تحقیقات کر رہی ہے جس کی رپورٹ وزارت داخلہ کو دی جائے گی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…