پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ایگزیکٹ کا معاملہ کیوں سامنے آیا،وزیراطلاعات پرویز رشیدنے وضاحت کردی

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے کاروبار میں پاکستان پسماندگی کا شکار ہے ، آئی ٹی قوانین بارے قوانین نہ ہونے کے باعث ایگزیکٹ جیسی کوتاہیا ں سامنے آرہی ہیں ، اپنے اوپر لگائے جانیوالے الزامات کی کسی سے بھی شکایت نہیں کروں گا ، ضمیر گوارہ نہیں کرتا معاملے کی تحقیقات کروں گا ، پپو نابالغ ہوتا ہے آپ اس سے کچھ بھی کروا سکتے ہیں ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک ٹائمز کی خبر سے ایگزیکٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے لیکن پاکستان میں آئی ٹی کا کاروبار نیا ہے ، اس کےلئے ابھی تک کوئی قانون نہیں بنایا جاسکا ، ہم پسماندگی کا شکارہیں ، ہمارے پاس قوانین نہ ہونے کے باعث ایسی کوتاہیاں سامنے آرہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صبر والا انسان ہوں اور اللہ اور اس کے رسول پر یقین رکھتا ہوں ، میں نے اپنے اوپر لگائے جانیوالے الزامات اور بینرز کے بارے میں کسی سے کوئی شکایت نہیں کی اور نہ ہی میرا ضمیر گوارہ کرتا ہے کہ میں اس معاملے پر تحقیقات کروں ۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جس مزدور آدمی نے پرنٹنگ پریس میں بیلٹ پیپرز کی بائنڈنگ اوپر نیچے کی اس کا نام پپو ہے ویسے پپو نابالغ کو کہتے ہیں جس سے آپ بغیر ثبوت کے کچھ بھی کروا سکتے ہیں



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…