پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

این آ ر او کیس میں سپریم کورٹ کے قانونی نکات غیر متعلقہ تھے،جسٹس ثاقب نثار

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں 18 ویں اور 21 ویں آئینی ترمیم کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے این آر او کو غلط تسلیم کر لینے کے باوجود سپریم کورٹ نے غیر ضروری طور پر 350 صفحات پر مشتمل فیصلہ لکھ ڈالا اور ایسے ایسے قانونی نکات اٹھا دیئے جو سراسر غیر متعلقہ تھے۔ جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اپنے معاملات میں ہم بھارتی آئین کا سہارا لینے کی کیوں کوشش کر رہے ہیں جبکہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ بھارتی آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق حقیقی ہیں جبکہ ہمارے ہاں یہ حقوق صرف قانون کی حد تک ہیں۔ فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے صرف آئین کے آرٹیکل 175 میں ترمیم کی گئی کسی اور آرٹیکل کو نہیں چھیڑا گیا۔ حکومت کا یہ عام معمول ہے کہ وہ آرڈیننس کا اختیار غلط طور پر استعمال کرتی ہے۔ ججز کے تقرر میں اگر چیف جسٹس پاکستان کے اختیارات پر جہاں قدغن لگائی گئی وہاں اب یہ اختیار وزیراعظم‘ وزیراعلیٰ‘ گورنرز اور صدر مملکت کے پاس بھی نہیں رہا۔ جبکہ خالد انور نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں حکومت کے کہنے کے باوجود کہ سپریم کورٹ کو عدالتی نظرثانی کا اختیار ہے سپریم کورٹ نے پھر بھی بنیادی آئینی ڈھانچے سے تصادم ترمیم اڑا کر رکھ دی۔ پارلیمانی کمیٹی کا قیام سود مند ہے پہلے ججز کے تقرر کا اختیار فرد واحد کے پاس تھا انہوں نے دلائل چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 17 رکنی فل کورٹ بنچ کے رو برو منگل کے روز دیئے ہیں عدالت نے دو روز میں خالد انور کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…