اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت اسرائیل کی جیل میں قید پاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کررہی ہے اور ان کی رہائی کیلئے امریکہ اور اردن کے سفارتی ذرائع استعمال کررہے ہیں ۔ اسرائیل کے ساتھ براہ راست سفارتی تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر شاہی سید کی جانب سے سینیٹ اجلا س میں توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں کیا سینٹ میں توجہ دلاﺅ نوٹس پر بات کرتے ہوئے کیا سینیٹر شاہی سید نے اسرائیل کی جیلوں میں سولہ پاکستانیوں کے قید ہونے سے متعلق بتایا کہ لبنان کے قریب ایک جہاز ڈوبا تھا جس میں سولہ پاکستانی لاپتہ ہوگئے تھے چار ماہ پہلے ایک اخبار میں شائع ہواکہ یہ پاکستانی اسرائیل کی جیلوں میں قید ہیں اس سلسلے میں حکومت بتائے کہ کیا اقدامات ہوسکتے ہیں اس پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ان پاکستانیوں کے بارے میں گزشتہ سال یہ رپورٹ آئی تھی کہ یہ پاکستانی اسرائیل کی جیلوں میں قید ہیں ہمارا اسرائل کے ساتھ کوئی براہ راست سفارتی رابطہ نہیں ہے جس کے بعد ہم نے اردن اور امریکی سفارتخانوں سے رابطہ کیا چھ ہفتے ہپلے نیویارک میں رابطہ کرنے کی کوششیں کی گئی مگر ابھی تک اسرائیل کی جانب سے جواب نہیں ملا ہے انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ان پاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل ہو جائیں جس کے بعد ان کی رہائی کیلئے کوششیں کرینگے سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ بدقسمتی سے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس اہم مسئلے پر خاموش ہیں وہ اس مسئلے کو کیوں نہیں اٹھا رہے
مزید پڑھئے:شادی کیا مردوں کو مو ٹا ہونے سے بچاتی ہے ؟
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو سلامتی کونسل کی سطح پر اٹھایا جائے مشیر خصوصی سرتاج عزیز نے کہا کہ حکومت نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس مسئلے کا حل جلد نکل آئے گا ۔