پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، بھارت

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجھتسان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہر سطح پر کام کرنا ہوگا اس سلسلے میں بی جے پی حکومت ریاست جمو ں وکشمیر میں بہتر طور پر کام کرنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمنی کا کوئی بھی پروگرام ناقابل قبول ہوگا اور اس سلسلے میں ملک کی سرزمین چاہے وہ جمو ںوکشمیر ہی کیوں نہ ہو وہاں بھی امن دشمن سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور پی ڈی پی حکومت سازی کا مینلیم پروگرام کے قواعد پر چل رہی ہے اور اس سلسلے میں بی جے پی اپنے موقف کو نرم نہیں کرسکتی ہے اور نہ ہی وہ کسی دوسری جماعت کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں امن کی بحالی کے لئے سکیورٹی ایجنسیاں کام کررہی ہیں اور اس سلسلے میں وہ بہتر طور پر جنگجوانہ حملوں سے نمٹنے کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں

مزید پڑھئے:روغن ناریل کا تیل جس کے بے شمار فوائد

کہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں مزید کام کرنا ہوگا کیونکہ وہاں کشمیر میں سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ضرروت ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ملک دشمن سرگرمیوں کیلئے کسی کو کوئی کھلی چھوٹ نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اس سلسلے میں کسی کو اس شبہ میں رہنا ہوگا بی جے پی سرکاری ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے امن مخالف سرگرمیاں کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائینگی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دراندازی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے یہ اس وقت تک قائم رہے گا جب تک سرحد کی مکمل ناکہ بندی نہیں ہوتی ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…