میران شاہ(نیوزڈیسک ) تحصیل شوال میں 2 روز بعد دوسرے ڈرون حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں امریکی جاسوس طیاروں نے 2 روز بعد پھر ڈرون حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حملےمیں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ امریکی جاسوس طیاروں نے شوال کے علاقہ زوئے نارے میں مکان اور گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں گاڑی اور گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے بعد علاقے میں جاسوس طیاروں نے نچلی پروازیں کیں جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔