اس حوالے سے اسے چند مغربی ایجنسیوںکی حمایت بھی حاصل ہے۔را کا بنیادی مشن جارحانہ انٹیلی جنس معلومات جمع کرنا، نفسیاتی جنگ ، تخریب کاری، سبوتاڑ کی کارروائیاں اور اہم شخصیا ت کو قتل کرنا ہے۔ را کی دیگر ممالک کی سیکرٹر سروسز سے فعال تعلق دار ہے اور ان میں روس کی خفیہ ایجنسی ایف اسی بی، افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس، اسرائیل کی موساد اور امریکی سی آئی کے کے علاوہ برطانوی ایم آئی سکس معروف ہیں اور ان سب کا مشترکہ مفاد پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہے۔ را افغانستان، برطانیہ، میانمار ، ہانگ کانگ اور سنگاپور جیسے ممالک سے بھی آپریٹ کر تی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس سروس کا پس منظر رکھنے والے ایک جائنٹ سیکرٹری کو تازہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے کہ وہ وزارت خارجہ کے ساﺅتھ بلاک اور را کے مختلف ڈیسکس کے مابین قریبی اشتراک کار قائم کرینگے۔ پاکستانی سرزمین پر را کی کارروائیاں تفصیل سے دستاویز شکل دے دی گئی ہے اور یہ آئندہ ہفتے عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔