اس پر کمیشن نے کہا کہ نہیں یہاں اپ کی جرح مکمل ہو چکی ہے دوبارہ درخواست پر ہی جرح کر سکتے ہیں آپ ان سے نواز شریف کی تقریر کے اس حصے بارے نہیں پوچھ سکتے کہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ انتخابات جیت چکے ہیں۔ پیرزادہ نے کہا کہ وہا س حوالے سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کو دوبارہ سے طلب کیا جائے تاکہ ان سے جرح کی جا سکے۔ کمیشن نے تحریری طور پر لکھ دیا کہ تحریک انصاف کے وکیل نے محبوب انور پر جرح وقتی طور پر مکمل کر لی ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کے جمع کروائے گئے ڈاکومنٹس پر جواب کے بعد ان پر جرح کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ بعد ازاں اعتزاز احسن نے جرح کا آغاز کیا اور این اے 124 بارے بات کی جس کے بارے میں 25 جولائی 2013ءکو الیکشن کمیشن نے ایک کارڈ جاری کیا تھا انہوں نے 6 اگست 2013ءکا بھی ایک ڈاکومنٹ پیش کیا۔ جس میں بیگوں کے جائزہ لینے کا حکم دیدیا گیا تھا۔