اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو غیر مستحکم کرنے جانے کی کوششوں کی مخالفت میں خاموش نہیں رہ سکتا اور سعودی عرب کی علاقائی خودمختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دے گا۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے یہ تحریری بیان جمعےکو جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ریاض میں سعودی بادشاہ شاہ سلمان بنِ عبدالعزیز سے ملاقات کی۔شاہی محل میں ہونے والی اس ملاقات میں سعودی وزیرِ داخلہ، وزیرِ خارجہ اور وزیرِ دفاع سمیت سینیئر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔سعودی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کی علاقائی سالمیت اور استحکام کو لاحق بڑھتے ہوئےخطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے کہ غیر ریاستی عناصر اور دہشت گرد گروہ خطے کو مزید غیر مستحکم نہ کر سکیں۔دفتر خارجہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے
مزید پڑھئے:غسل خانے میں شطرنج کی چالیں چیک کرنے پر ٹور نامنٹ سے باہر
کہ پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی، سکیورٹی اور انیٹیلیجنس کے شعبے میں اپنے تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان کے وزیراعظم نے سعودی بادشاہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔