منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کا ڈرون حملوں میں امریکی اور اطالوی مغوی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

datetime 24  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں امریکی اور اطالوی مغوی باشندوں کی ہلاکت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔جمعہ کے روز دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان ایک طویل عرصہ سے ڈرون حملوں کی مخالفت کررہا ہے ان ڈرون حملوں میں صرف دہشت گردوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا بلکہ معصوم اور بے گناہ لوگ بھی مارے جارہے ہیں،گزشتہ روز ڈرون حملوں میں امریکی اور اطالوی مغوی باشندوں کی ہلاکت ڈرون ٹیکنالوجی کے غیر محفوظ استعمال کا نتیجہ ہے، اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی بے گناہ شہری مارے جا چکے ہیں،ایسے ڈرون حملے نہیں ہونے چاہئیں جن سے بے گناہ افراد کو اپنی جان گنوا بیٹھیں،پاکستان دہشت گردی کی جنگ میں ہزاروں جانوں کا نقصان اٹھا چکا ہے ،ڈرون حملوں کے نتیجے میں مزید دہشت گردی پروان چڑھ رہی ہے،ڈرون ٹیکنالوجی اگر پاکستان کو فراہم کی جائے تو آسانی کے ساتھ صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اوران حملوںمیں بے گناہ افراد کو بچایا جا سکتا ہے،امریکی مغوی باشندے وٹسن اور لوپوٹو کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اظہار افسوس کرتی ہے اور لواحقین کے ساتھ دکھ کے برابر کے شریک ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…