اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ڈیٹا مظفر علی پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایاز صادق کے حلقے کے انگوٹھوں کی تصدیق کسی اور افسر سے کروائی جائے۔چیئر مین تحریک انصاف نے نادار کے چیئرمین عثمان یوسف کو خط لکھ دیاہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ ایاز صادق کے حلقے کی انگوٹھوں کی تصدیق کے نگران مظفر علی ہیں اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا ان پر دباﺅ ہے اس لیے انہیں تبدیل کرکے ان کی جگہ کسی غیر جانبدار اور اچھی شہرت کے حامل افسر کو تعینات کیا جائے۔<