اسلام آباد(نیوزڈیسک )عدالت نے ایک بار پھر شفقت حسین کو چھ مئی کو پھانسی دینے کیلئے بلیک وارنٹ جار ی کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق این جی اووز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ شفقت حسین کی عمر جرم کے وقت کم تھی اور حکومت سے درخواست کی کہ شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے دوبارہ انکوائر ی جائے جسے حکومت نے قبول کرتے ہوئے انکوائری کروائی اوردوران انکوائر ی بھی یہی ثابت ہوا کہ شفقت حسین کی عمر 2004میں 23سال تھی جبکہ ایف آئی اے اور دیگر ادارو ںنے بھی شفقت حسین کی عمر جرم کے وقت 23سال رپورٹ کی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے جیل حکام کو شفقت حسین کے عدالت سے دوبارہ بلیک وارنٹ حاصل کرنے کیلئے ہدایت کی گئی جس پر جیل حکام نے دوبارہ جیل حکام سے رجوع کیا۔بلیک وارنٹ کے مطابق شفقت حسین کو چھ مئی کی صبح ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔واضح رہے کہ شفق حسین کو 2004میں عمیر نامی بچے کو اغواءکے بعد قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
مزید پڑھئے:سعودی عرب میں ایک اور انڈونیشیائی ملازمہ کو پھانسی