کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے کریم آبادمیں پی ٹی آئی کے دفتر پر مشتعل افراد نے پتھراﺅ شروع کردیا جس پر حالات حالات کشیدہ ہوگئے،رینجرز اہلکار پہنچ گئے ، مشتعل افراد نے پی ٹی آئی کا پرچم نذر آتش کردیا،واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے،ہمارے چالیس کارکن محصور ہوگئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ حالات پر گورنر سندھ نے رابطہ کیا ہے ،ان کا فون آیا تھا،میری تمام لوگو ں سے گزارش ہے کہ جیت کا جشن ضرور منائیں مگر انتشار پھیلانا ملک کے مفاد میں ہرگز نہیں ہے۔