منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

این اے 246 خواتین کی پولیس اہلکار سے جھڑپ

datetime 23  اپریل‬‮  2015 |

این اے 246 میں پولنگ کا سلسلہ جاری ‘ جس میں کچھ نا خوشگوار بھی سامنے آئے ہیں اور ان مختف واقعات میں ووٹرز کی سکیورٹی اہلکاروں کی فوٹیج بھی سامنے آ گئیں ہیں جن میں انتہائی زیادہ بد تمیزی کی جا رہی ہے اس الیکشن میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے امید واروں سمیت 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ کسی بھی شخص کو شناختی کارڈ کے بغیر پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کی اجازت نہیں۔ الیکشن کمیشن کے عوامی نمائندگی ایکٹ کے مطابق کسی بھی امیدوارکو ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز پر لانے کی اجازت نہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اگر کوئی بھی امیدوار عوامی نمائندگی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اسے 3 سال کی سزا ہو سکتی ہے۔
بعض پولنگ اسٹیشنر پر امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس نہ پہنچنے پر ووٹنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا جبکہ فیڈرل کیپیٹل ایریا میں پولنگ اسٹیشن نمبر 172 اور 173 کو ختم کردیا گیا،جس پر پولنگ اسٹیشنز کے ہابر ووٹرز نے احتجاج کیا۔ این اے 246 میں تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیتے ہوئے پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جاری ہے جس کے لئے ڈپٹی کمشنر وسطی کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات ہیں جب کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر رینجرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کا اختیار حاصل ہے۔ رینجرز اہلکاروں نے دہلی اسکول کے پریزائیڈنگ افسر ماجد علی اور ریحان نامی شخص حراست میں لیا، دونوں کا موقف جاننے کے بعد رینجرز نے ماجد علی کو 3 جب کہ ریحان کو 6 ماہ قید اور 5،5 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ اس کے علاوہ شریف آباد اور غریب آباد سے بھی 2 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کو سزائیں سنائی گئیں۔


این اے 246



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…